ہم نے اسے دنیاوی نظر سے نہیں دیکھا
ہم نے اسے دنیاوی نظر سے نہیں دیکھا
اس کو یہ لگا اچھی نظر سے نہیں دیکھا
تو نے بھی زمانے کا کہا مان لیا دوست
تو نے بھی مجھے اپنی نظر سے نہیں دیکھا
حیرت ہے اسے یاد نہیں شکل بھی میری
میں نے جسے بیگانی نظر سے نہیں دیکھا
دنیا کو بہت عیب نظر آتے ہیں مجھ میں
دنیا نے مجھے ماں کی نظر سے نہیں دیکھا
ہوتا ہے تعجب کہ وہ نکلے مرے دشمن
جن کو کبھی بھی شک کی نظر سے نہیں دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.