ہم سے ہوئی کہ آپ سے یہ بحث ہے فضول
ہم سے ہوئی کہ آپ سے یہ بحث ہے فضول
مل کر چلو سدھار لیں جو بھی ہوئی ہے بھول
کس شخص سے حیات میں ہوتی نہیں ہے بھول
کتنوں میں دم ہے بھول کو اپنی کریں قبول
تن کی خوشی کے واسطے من کو نہ کر ملول
بدلے میں تو ضمیر کے ہرگز نہ زر قبول
کی بار بار آئنہ دھونے کی میں نے بھول
دراصل میرا چہرہ تھا جس پر جمی تھی دھول
تا عمر دل میں اے صداؔ کھٹکے گی بن کے شول
تو بھول کر بھی بھول چھپانے کی کر نہ بھول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.