Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم ان کے جب تلک مرہم نہ ہوں گے

گنجن ناگر شاعر بکر

ہم ان کے جب تلک مرہم نہ ہوں گے

گنجن ناگر شاعر بکر

MORE BYگنجن ناگر شاعر بکر

    ہم ان کے جب تلک مرہم نہ ہوں گے

    مسائل تب تلک یہ کم نہ ہوں گے

    تری نظریں فلک پہ گر رہیں گی

    ستارے پھر کبھی مدھم نہ ہوں گے

    مجھے گر وقت کو آیا گھمانا

    دیے مجھ کو جو سارے غم نہ ہوں گے

    انا کی چال جب دریا چلے گا

    الکنندا میں پھر سنگم نہ ہوں گے

    ہمیں پر عشق کی ہے آزمائش

    کٹا دیں سر بھی تو اعظم نہ ہوں گے

    بھلا کیوں منزلوں میں زعم آیا

    مری راہوں میں اب ریشم نہ ہوں گے

    جہاں میں سے ہی دل ہو شاعرانہ

    وہیں پر ہم بھی تو پھر ہم نہ ہوں گے

    ندی انساں کے کیسے پاپ دھوئے

    جو دریا ہوں گے پر زمزم نہ ہوں گے

    کبھی گل پاش سے گل پاشی سیکھیں

    دنوں دن پھول پھر بے دم نہ ہوں گے

    یہیں خوابوں میں وہ جو ملنے آئیں

    نظارے ایسے تو درگم نہ ہوں گے

    ترے آنے سے پھر برسات ہوگی

    یہ جو موسم ہیں بے موسم نہ ہوں گے

    دلوں پہ تیر وہ مارے ہی جاتے

    انہیں گھاؤں کے اب مرہم نہ ہوں گے

    دیے جو ایک جھونکے میں بجھیں گے

    وہ آندھی سے کبھی باہم نہ ہوں گے

    بچھڑ کر کون سے ہم جی ہی پائے

    محبت میں وہی عالم نہ ہوں گے

    کبھی وہ ہم سے یوں ٹکرا گئے تو

    ہمارے پاؤں مستحکم نہ ہوں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے