ہم زندگی کو یوں ہی گزارے چلے گئے
ہم زندگی کو یوں ہی گزارے چلے گئے
ناکامیوں میں دوست بھی سارے چلے گئے
تنہائیاں سفر میں مسلسل بنی رہیں
پھر بھی تمہارا نام پکارے چلے گئے
بے شک ہمارے کام کی قیمت نہیں ملی
بس آسماں زمیں پہ اتارے چلے گئے
تم قافیہ ردیف کے معنی بنے رہے
ہم کاغذوں پہ درد ابھارے چلے گئے
ہم وہ نہیں فقیر جو خیرات مانگتے
قسمت کی بات وقت کے مارے چلے گئے
آنگن کا پیڑ گھر کی ترقی میں کٹ گیا
پکشی نہیں ابھےؔ تو سہارے چلے گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.