Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمارے دست سخا کاسۂ گدائی ہیں

عبدالمتین نیاز

ہمارے دست سخا کاسۂ گدائی ہیں

عبدالمتین نیاز

MORE BYعبدالمتین نیاز

    ہمارے دست سخا کاسۂ گدائی ہیں

    جو رہنما تھے وہ محتاج رہنمائی ہیں

    جو مل بھی جائے تو کیسے اٹھائیں گے تلوار

    یہ بد نصیب تو ٹوٹی ہوئی کلائی ہیں

    حریف جو بھی ہیں وہ سب کے سب مقابل ہیں

    جو وار کرتے ہیں پیچھے سے اپنے بھائی ہیں

    بس ایک نام کی تسبیح روز و شب پڑھنا

    مجھے یہ لگتا ہے یہ دھڑکنیں پرائی ہیں

    یہ آپ ہی کی نوازش ہے مہربانی ہے

    ہماری پلکوں پہ جو شمعیں جگمگائی ہیں

    میں منتظر تھا بہاروں کے لوٹنے کا مگر

    مرے دکھوں کی رتیں پھر سے لوٹ آئی ہیں

    کہیں بچھڑنے کی ساعت قریب ہی تو نہیں

    نیازؔ آنکھیں اچانک جو ڈبڈبائی ہیں

    مأخذ:

    اذان شعر (Pg. 49)

    • مصنف: عبدالمتین نیاز
      • ناشر: فاس کمپوٹرانکس، بھوپال
      • سن اشاعت: 1998

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے