Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمارے شہر میں گھر اس لیے سنسان رہتے ہیں

طاہر سعود کرتپوری

ہمارے شہر میں گھر اس لیے سنسان رہتے ہیں

طاہر سعود کرتپوری

MORE BYطاہر سعود کرتپوری

    ہمارے شہر میں گھر اس لیے سنسان رہتے ہیں

    کہ گھر گھر خوف سے سہمے ہوئے انسان رہتے ہیں

    اگر تم عشق کی مسجد میں جانا ٹھان ہی بیٹھے

    تو بر خوردار سیکھو اس کے کیا ارکان رہتے ہیں

    مجھے مالک مرے بچوں کے ہر غم سے بچا لینا

    لب دل پر وہی بن کر مرے مسکان رہتے ہیں

    مجھے کوئی دکھا کر خواب میں میرا نگر بولا

    یہاں لاحول ورد خاص رکھ شیطان رہتے ہیں

    محبت وہ مقدس چیز ہے سن اے دل ناداں

    وہ مل جائے تو راحت کے بڑے امکان رہتے ہیں

    وہی دل معتبر مفتی ہے اہل دیں کی دنیا میں

    کہ جس میں اے زمانے متقی ارمان رہتے ہیں

    مری بستی پہ ہرگز قہر برپا ہو نہیں سکتا

    مری بستی میں گھر گھر صاحب ایمان رہتے ہیں

    میاں شہرت بھی اکثر آدمی پہ ظلم ڈھاتی ہے

    وہی اچھے ہیں دنیا میں جو کم پہچان رہتے ہیں

    یہاں ہر بات آنکھوں کے اشارے سے کرو طاہرؔ

    لگے دیوار سے ہر وقت کتنے کان رہتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے