ہمارے واسطے بس وہ گھڑی بھر کو ٹھہر جائے
ہمارے واسطے بس وہ گھڑی بھر کو ٹھہر جائے
ہمیں اپنا کہے اک بار پھر چاہے مکر جائے
ہم ایسے لوگ جن کا ساتھ کوئی بھی نہیں دیتا
کہاں جائیں کریں کیا درد جب حد سے گزر جائے
سنبھالے ہیں نہ جانے کب سے آنسو اس نے آنکھوں میں
کوئی پل بھر گلے سے بھی لگا لے تو بکھر جائے
کسی دن زندگی کے بھی سہی معنی سمجھ لو گے
محبت کا نشہ بس آپ کے سر سے اتر جائے
بدلتا جا رہا ہے شوق وہ بھی آج کل اپنے
ہمارے حصہ کی اب کے محبت بھی نہ مر جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.