Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہماری آنکھ میں حیرت ہے اور کچھ بھی نہیں

محمد حسنین پرویز

ہماری آنکھ میں حیرت ہے اور کچھ بھی نہیں

محمد حسنین پرویز

MORE BYمحمد حسنین پرویز

    ہماری آنکھ میں حیرت ہے اور کچھ بھی نہیں

    خود اپنے سائے سے وحشت ہے اور کچھ بھی نہیں

    ہمارے جذبے کسی کام ہی نہیں آتے

    ہمارے جذبوں میں شدت ہے اور کچھ بھی نہیں

    پھر اس کے بعد کا عالم ہے صرف پچھتاوا

    گناہ کرنے میں لذت ہے اور کچھ بھی نہیں

    یہ کس امید پہ تم آسماں کو دیکھتے ہو

    یہ بے ستوں سی عمارت ہے اور کچھ بھی نہیں

    کسی کے عشق میں تم جو دھمال ڈالتے ہو

    میاں یہ وقتی ضرورت ہے اور کچھ بھی نہیں

    ہر ایک بات میں آنسو تلاش لیتا ہوں

    اداس ہونے کی عادت ہے اور کچھ بھی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے