Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمیں بتاؤ تو سرکار کیوں نہیں کرتے

نمن گور

ہمیں بتاؤ تو سرکار کیوں نہیں کرتے

نمن گور

MORE BYنمن گور

    ہمیں بتاؤ تو سرکار کیوں نہیں کرتے

    ہمارے جتنا ہمیں پیار کیوں نہیں کرتے

    ہمیں پتہ ہے ہمیں پیار تم بھی کرتے ہو

    مگر پتہ نہیں اظہار کیوں نہیں کرتے

    وفا نبھا رہے ہو اپنے گھر کی چوکھٹ سے

    ہماری طرح حدیں پار کیوں نہیں کرتے

    یہاں بھی فائدہ نقصان دیکھتے ہو تو

    تم عشق چھوڑ کے بیوپار کیوں نہیں کرتے

    گھما پھرا رہے ہو کیوں تم اتنا باتوں کو

    نہیں ہے عشق تو انکار کیوں نہیں کرتے

    تمہیں پتہ ہے کہ انجام عشق کیا ہوگا

    تو خود کو پہلے سے تیار کیوں نہیں کرتے

    یہ عشق وشق تو نادان لوگ کرتے ہیں

    ہمیں پتہ ہے سمجھدار کیوں نہیں کرتے

    بجے جو دس تو ہمیں بائے بول دیتے ہو

    ہمیں سے بات لگاتار کیوں نہیں کرتے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے