ہمیں نفرت ہے ایسی زندگی سے
ہمیں نفرت ہے ایسی زندگی سے
تعلق ہی نہ ہو جس کو خوشی سے
الٰہی کیا زمانہ آ گیا ہے
ہے نفرت آدمی کو آدمی سے
بڑھی ہے اور دل کی بے قراری
کہا ہے حال دل جب بھی کسی سے
ہماری سادگی پر غور کیجئے
شکایت آپ کی اور آپ ہی سے
انہیں شکوہ ہے عاصیؔ زندگی کا
نہیں ہے جن کو الفت زندگی سے
مأخذ:
زندگی کے مارے لوگ (Pg. 63)
- مصنف: ودیا رتن آسی
-
- ناشر: چیتن پرکاشن،پنجابی بھون،لدھیانہ
- سن اشاعت: 2017
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.