حقیقت کی میری تمہیں رازداں ہو
حقیقت کی میری تمہیں رازداں ہو
میں اک ٹوٹا تارہ ہوں تم کہکشاں ہو
مجھے صرف خاموشیاں ہیں میسر
مری خواہشوں کی تمہیں تو زباں ہو
میں بکھرے سے لفظوں کا ہوں اک ذخیرہ
معانی تمہیں اور تمہیں داستاں ہو
عجب ہے کہ ہم ہی تمہیں ڈھونڈتے ہیں
ہمیں ڈھونڈ کر اب بتاؤ کہاں ہو
نہ آغاز ہو اور نہ انجام ہی تم
کہانی میں بس درمیاں درمیاں ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.