ہر ایک محفل عزت مآب سے پہلے
ہر ایک محفل عزت مآب سے پہلے
تمہارا ذکر کیا آفتاب سے پہلے
محبتوں نے ہمیں دکھ بہت دئے لیکن
بڑا سکوں تھا میاں اضطراب سے پہلے
ہمارا نام بھی کوئی نہ جانتا تھا یہاں
ہمیں بھی کہتے تھے سب تو جناب سے پہلے
کبھی یہ سوچا ہے تم نے کہ کیا رہی ہوگی
محبتوں کی علامت گلاب سے پہلے
یہ رنگ روپ ہمیں بخشا ہے محبت نے
وگرنہ ہم بھی تھے خانہ خراب سے پہلے
کسی کے دل کی دھڑکتے تھے دھڑکنوں میں ہم
یہ واقعہ تھا مگر اجتناب سے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.