ہر ایک پہلو کو اچھے سے دیکھتے ہیں آپ
ہر ایک پہلو کو اچھے سے دیکھتے ہیں آپ
ادھر سے دیکھیے ترکشؔ جی مر چکے ہیں آپ
ہم اپنے آپ کو کتنا بچا کے رکھتے تھے
اب اس کے بعد کا قصہ تو جانتے ہیں آپ
فریب کس کو دیا جانا ہے یہ طے کر لیں
خود اپنے سامنے بن ٹھن کے آ گئے ہیں آپ
اداس ہونا بری بات ہے یہ کس نے کہا
مگر اداس دکھائی بھی دے رہے ہیں آپ
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 87)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.