ہر ایک پل سے خبردار رہنا چاہتی ہوں
ہر ایک پل سے خبردار رہنا چاہتی ہوں
نصیب تجھ سے میں ہشیار رہنا چاہتی ہوں
دکھے اداس جو اس کو مرا پتہ دینا
اداسیوں سے وفادار رہنا چاہتی ہوں
تجھے نہ چاہ کے بھی اتنا چاہتی ہوں میں
ترے دکھوں کی گنہ گار رہنا چاہتی ہوں
کبھی جو بچھڑیں نہ دیکھوں تجھے ذرا مڑ کر
میں عشق میں بھی سمجھ دار رہنا چاہتی ہوں
تو مبتلا تھا کہیں اور سو یہ کہہ نہ سکی
مرے صنم میں ترا پیار رہنا چاہتی ہوں
تو ہر کسی کی محبت ہے جانتی ہوں مگر
میں تیرے عشق کا معیار رہنا چاہتی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.