ہر اک پڑاؤ پہ رہنے لگا یہ ڈر مجھ کو
ہر اک پڑاؤ پہ رہنے لگا یہ ڈر مجھ کو
کہ ڈھونڈ لے نہ کہیں پھر سے میرا گھر مجھ کو
میں پھول سارے ہواؤں کو سونپ دیتا ہوں
مرے خلوص نے رکھا ہے بے ثمر مجھ کو
اسی کے حکم پہ لہروں سے رسم و رہ کی تھی
وہی جو ڈھونڈ رہا ہے بھنور بھنور مجھ کو
میں اپنے طور طریقے بدل نہیں سکتا
کہ اپنے آپ میں رہنا ہے بے خطر مجھ کو
چلی ہوا تو ستونوں کا زعم ٹوٹ گیا
بچھا کے لیٹ گئے میرے بام و در مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.