Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہر صبح اپنے گھر میں ہر رات اپنے گھر میں

اقبال عمر

ہر صبح اپنے گھر میں ہر رات اپنے گھر میں

اقبال عمر

MORE BYاقبال عمر

    ہر صبح اپنے گھر میں ہر رات اپنے گھر میں

    ہونا تھی کیا ہوئی ہے کیا بات اپنے گھر میں

    اوہام اپنے گھر میں آفات اپنے گھر میں

    ہو کیوں نہ آنسوؤں کی برسات اپنے گھر میں

    ہم جانتے ہیں اپنی اوقات اپنے گھر میں

    لاتے نہیں ہیں کوئی سوغات اپنے گھر میں

    دنیا میں کتنے رستے اور کتنی منزلیں ہیں

    ہے کیا سبب جو آئے ہر رات اپنے گھر میں

    سر کس جگہ جھکا ہے دل کس جگہ دکھا ہے

    سب کچھ کہیں گے تجھ سے اے رات اپنے گھر میں

    باغوں میں اور کچھ تھے رستوں میں اور کچھ تھے

    کچھ اور ہو گئے ہیں جذبات اپنے گھر میں

    نیرنگئ جہاں کو ہم خوب جانتے ہیں

    اک ذات گھر سے باہر اک ذات اپنے گھر میں

    کچھ کھیل ایسے کھیلے اقبالؔ زندگی نے

    صدیوں کی طرح گزرے لمحات اپنے گھر میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے