Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حسین نغمہ سراؤ بہار کے دن ہیں

عبد الحمید عدم

حسین نغمہ سراؤ بہار کے دن ہیں

عبد الحمید عدم

MORE BYعبد الحمید عدم

    حسین نغمہ سراؤ بہار کے دن ہیں

    لبوں کی جوت جلاؤ بہار کے دن ہیں

    تکلفات کا موسم گزر گیا صاحب

    نقاب رخ سے اٹھاؤ بہار کے دن ہیں

    گلوں کی سیج تو توہین ہے حسینوں کی

    دلوں کی سیج بچھاؤ بہار کے دن ہیں

    بہار بیت گئی تو تمہاری کیا عزت

    ستم ظریف گھٹاؤ بہار کے دن ہیں

    ہے عمر رفتہ سے پرخاش کیا بھلا ہم کو

    قریب ہے تو بلاؤ بہار کے دن ہیں

    مغنیو تمہیں کہتے ہیں ہاتف رنگیں

    سمن بروں کو جگاؤ بہار کے دن ہیں

    یہ انگبین سی راتیں بڑی مقدس ہیں

    دلوں کے دیپ جلاؤ بہار کے دن ہیں

    عدمؔ نے توبہ تو کر لی مغنیو لیکن

    تم اس کو راہ پہ لاؤ بہار کے دن ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Kulliyat-e-Adm (Pg. 582)
    • Author : Khwaja Mohammad Zakariya
    • مطبع : Alhamd Publications, Lahore (2009)
    • اشاعت : 2009

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے