Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہتھیلیوں میں چاند کو نہارنے کی دھن میں ہوں

اسحٰق اثر

ہتھیلیوں میں چاند کو نہارنے کی دھن میں ہوں

اسحٰق اثر

MORE BYاسحٰق اثر

    ہتھیلیوں میں چاند کو نہارنے کی دھن میں ہوں

    زمیں پہ ایک آسماں اتارنے کی دھن میں ہوں

    سنا ہے کوئی بھی عمل گیا کبھی نہ رائیگاں

    میں دشمنوں کو دوستی سے مارنے کی دھن میں ہوں

    پڑا ہوا ہوں اس لئے میں ساحلوں کی گود میں

    لہر کے ساتھ زندگی گزارنے کی دھن میں ہوں

    مجھے معاف مت کرو سزا کا مستحق ہوں میں

    مقدروں کو آپ کے سنوارنے کی دھن میں ہوں

    کئی گھروں کو جوڑ کر بنائی تھیں جو بستیاں

    انہی گھروں میں روشنی اتارنے کی دھن میں ہوں

    کہاں نجات مل سکی فریب کے حصار سے

    میں آئنے میں عکس کو اتارنے کی دھن میں ہوں

    زوال سے نکال کر کمال کی طرف اثرؔ

    دبی ہوئی حیات کو ابھارنے کی دھن میں ہوں

    مأخذ:

    بھیڑ سے الگ (Pg. 51)

    • مصنف: اسحٰق اثر
      • ناشر: نایاب آفسیٹ پرنٹرس، اندور
      • سن اشاعت: 2010

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے