Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حوصلہ اب ناتواں ہونے لگا

منیش شکلا

حوصلہ اب ناتواں ہونے لگا

منیش شکلا

MORE BYمنیش شکلا

    حوصلہ اب ناتواں ہونے لگا

    میں شریک کارواں ہونے لگا

    بے خودی حد سے زیادہ بڑھ گئی

    اپنے ہونے کا گماں ہونے لگا

    اب مری بربادیاں نزدیک ہیں

    اب میں خود پر مہرباں ہونے لگا

    اب میں اس کی دسترس میں آ گیا

    اب وہ مجھ سے بد گماں ہونے لگا

    جب میں خود سے فاصلہ رکھنے لگا

    تب سے مجھ پہ میں عیاں ہونے لگا

    بجھتے سورج نے نہ جانے کیا کہا

    شام کا چہرہ دھواں ہونے لگا

    چاند تارے آسماں پر آ گئے

    رات کا قصہ رواں ہونے لگا

    مأخذ :
    • کتاب : روشنی جاری کرو (Pg. 102)
    • Author :منیش شکلا
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے