حیا مآب محبت نشان ہیں آنکھیں
حیا مآب محبت نشان ہیں آنکھیں
بڑی خلیق بڑی مہربان ہیں آنکھیں
مچل رہے ہیں اشارے تڑپ رہے ہیں پیام
جو دیکھیے تو بڑی بے زبان ہیں آنکھیں
کبھی تمام توجہ کبھی تمام جفا
دل حزیں کے لئے امتحان ہیں آنکھیں
نمود عجز پہ آئیں تو فرش رہ بن جائیں
غرور حسن میں تو آسمان ہیں آنکھیں
مأخذ:
حرف وفا (Pg. 40)
- مصنف: نیاز گلبرگوی
-
- ناشر: انجمن حیات نو، گلبرگہ
- سن اشاعت: 1983
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.