ہمت و عزم بدل جرأت کردار بدل
ہمت و عزم بدل جرأت کردار بدل
رخ دوراں کو پلٹ وقت کی رفتار بدل
اب تو کہتے ہو وفا ہم سے کرو گے لیکن
وقت آنے پہ کہیں جائے نہ سرکار بدل
حشر سے قبل کہیں حشر نہ برپا ہو جائے
دیکھ للہ ذرا شوخئ رفتار بدل
گر بدلتا ہے تجھے دہر کا فرسودہ نظام
تجھ پہ لازم ہے کہ ہر بات کا معیار بدل
منزل عشق نہیں عقل کے بس کی اے دوست
ہے اگر صاحب دل قافلہ سالار بدل
تیری رحمت پہ جو ہوتا نہ بھروسا ان کو
عین ممکن ہے کہ جاتے یہ گنہ گار بدل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.