Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حصار ذات بھی ظلمت کدہ لگے ہے مجھے

ڈاکٹر فوق کریمی

حصار ذات بھی ظلمت کدہ لگے ہے مجھے

ڈاکٹر فوق کریمی

MORE BYڈاکٹر فوق کریمی

    حصار ذات بھی ظلمت کدہ لگے ہے مجھے

    بجھا بجھا سا چراغ وفا لگے ہے مجھے

    اندھیری رات میں لے دے کے اک ستارہ تھا

    سو یہ ستارہ بھی اب ڈوبتا لگے ہے مجھے

    اب اور کس کو بناؤں انیس تنہائی

    ترا خیال بھی روٹھا ہوا لگے ہے مجھے

    قریب اور قریب آ مرے گلے لگ جا

    کہ تو بھی وقت کا مارا ہوا لگے ہے مجھے

    نگاہ لطف سے کیا اس نے مجھ کو دیکھ لیا

    مرا وجود بھی اب جانے کیا لگے ہے مجھے

    خدا تو ایک ہے لیکن بھری خدائی میں

    نگاہ جس پہ پڑے ہے خدا لگے ہے مجھے

    ترے جنوں سے مجھے فیض یہ ہوا حاصل

    دعا لگے ہے نہ اب بد دعا لگے ہے مجھے

    نہ جانے فوقؔ کو کیوں لوگ رند کہتے ہیں

    یہ آدمی تو بڑا پارسا لگے ہے مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے