Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہونٹوں کی ہنسی درد کا درماں تو نہیں ہے

خالد سجاد

ہونٹوں کی ہنسی درد کا درماں تو نہیں ہے

خالد سجاد

MORE BYخالد سجاد

    ہونٹوں کی ہنسی درد کا درماں تو نہیں ہے

    میری ہی طرح تو بھی پریشاں تو نہیں ہے

    میں تجھ کو کبھی خود سے الگ کر نہیں سکتا

    تو ضد ہے مری تو کوئی ارماں تو نہیں ہے

    کیا جانئے کیوں دھوپ نکل آئی اچانک

    جو سر پہ ہے وہ ابر گریزاں تو نہیں ہے

    اے مجھ پہ امڈ آئے ہوئے چاند بتا دے

    یہ چاندنی اک رات کی مہماں تو نہیں ہے

    اس بار تجھے سینت کے سینے میں رکھوں گا

    تو دل ہے تو اشک سر مژگاں تو نہیں ہے

    ہر عشق سلیقے سے کیا ہم نے بھی خالدؔ

    مجنوں کی طرح چاک گریباں تو نہیں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے