ہوش زدہ نادان سے ڈر
ہوش زدہ نادان سے ڈر
بات سمجھ انسان سے ڈر
ترک محبت بھی ہے فریب
ٹھہرے ہوئے طوفان سے ڈر
راہ جنوں ہے راہ نجات
کفر سے بھاگ ایمان سے ڈر
دوری و قربت کچھ بھی نہیں
عشق میں اطمینان سے ڈر
موت بھی اتنی تلخ نہیں
دوستوں کے احسان سے ڈر
ایک تبسم کم نہ سمجھ
آنسوؤں کے طوفان سے ڈر
ہونٹھ ہنسیں دل روئے خمارؔ
عشق کی جھوٹی شان سے ڈر
مأخذ:
غزل اس نے چھیڑی-6 (Pg. 201)
- مصنف: فرحت احساس
-
- ناشر: ریختہ بکس ،بی۔37،سیکٹر۔1،نوئیڈا،اترپردیش۔201301
- سن اشاعت: 2019
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.