Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اک شخص پا گیا ہے اندھیروں میں کیا چراغ

حیات لکھنوی

اک شخص پا گیا ہے اندھیروں میں کیا چراغ

حیات لکھنوی

MORE BYحیات لکھنوی

    اک شخص پا گیا ہے اندھیروں میں کیا چراغ

    سب اس سے پوچھتے ہیں کہاں سے ملا چراغ

    مانا کہ ظلمتوں سے بہت دور تھا چراغ

    لیکن مرے خیال کا روشن رہا چراغ

    ناکامیوں کا منہ تو اسے دیکھنا ہی تھا

    وہ بھی تو آندھیوں میں جلانے چلا چراغ

    یہ سلسلہ بھی بزم تمنا کا خوب ہے

    جب ایک بجھ گیا تو جلا دوسرا چراغ

    اب روشنی ہے ماند پرانے چراغ کی

    اب لاؤ روشنی کے لیے اک نیا چراغ

    کیا اس کو راستوں میں اندھیروں کا خوف ہو

    جس کی مسافرت کے لیے کربلا چراغ

    جس کی ضیا ہے عالم امکاں کی روشنی

    غار حرا میں ایسا جلایا گیا چراغ

    میں نے سپر بچھائی ہے چاروں طرف حیاتؔ

    دیکھوں گا اب بجھاتی ہے کیسے ہوا چراغ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے