ان ہواؤں میں ہر اک چیز بکھر جائے گی
ان ہواؤں میں ہر اک چیز بکھر جائے گی
میرے چہرے پہ چمک ہے جو اتر جائے گی
فائدہ کیا بھلا احباب سے روپوشی میں
میں نہ جاؤں گا تو کیا میری خبر جائے گی
زندگی جسم کے جنگل میں کھڑی ہے حیراں
ہر طرف وحشی درندے ہیں کدھر جائے گی
کس طرح دیکھو گے آنکھوں پہ ہتھیلی رکھ لو
ہو کا عالم ہے جہاں تک بھی نظر جائے گی
وقت کے ہاتھ میں جادو کی چھڑی ہے عادلؔ
جس سے چھو جائے گی بے حس اسے کر جائے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.