انسان بنتا جاتا ہے حیوان آج کل
انسان بنتا جاتا ہے حیوان آج کل
پوشیدہ جس کے دل میں ہے شیطان آج کل
لاتا ہے شوق سے وہ مصیبت خرید کے
کرتا ہے اپنی موت کا سامان آج کل
دہشت کے سائے میں وہ بجھاتا ہے اپنی پیاس
کر کر کے قتل لیتا ہے وہ جان آج کل
اٹھتی ہے اب سماج سے تفریق رنگ و بو
اڑتے ہیں آسمان پہ دہقان آج کل
یہ دور چل رہا ہے موبائل کا اس طرح
مردوں سے بات ہو گئی آسان آج کل
مأخذ:
دیوان محشر (Pg. 80)
- مصنف: محبوب محشر
-
- ناشر: ایجو کیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی
- سن اشاعت: 2011
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.