Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اس بات کا ہوا تو چلو انکشاف ہے

روبینہ ایاز

اس بات کا ہوا تو چلو انکشاف ہے

روبینہ ایاز

MORE BYروبینہ ایاز

    اس بات کا ہوا تو چلو انکشاف ہے

    تھی جنگ جس کے واسطے میرے خلاف ہے

    تم سے جدائی حق میں مرے بہتری ہی تھی

    مجھ کو خدا کے فیصلے کا اعتراف ہے

    ہمت نہیں کسی کی مجھے درد دے مگر

    تم زخم کوئی دو تو یقیناً معاف ہے

    کیوں آپ جان توڑ کے محنت میں ہیں لگے

    کردار صاف کیجئے شیشہ تو صاف ہے

    سب کی حقیقتوں کا نہیں علم آپ کو

    فطرت سے کون کتنا یہاں موشگاف ہے

    روبیؔ وہ چاہتا ہے کہ اس کو خدا کہیں

    بس اپنے درمیان یہی اختلاف ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے