Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اس عشق کا انجام میں کچھ سوچ رہا ہوں

ثاقب کانپوری

اس عشق کا انجام میں کچھ سوچ رہا ہوں

ثاقب کانپوری

MORE BYثاقب کانپوری

    اس عشق کا انجام میں کچھ سوچ رہا ہوں

    ہاں اے ہوس خام میں کچھ سوچ رہا ہوں

    خالی ہوئے سب جام نہیں کوئی بھی مے کش

    اے درد تہ جام میں کچھ سوچ رہا ہوں

    جی بھر کے تجھے آج میں دیکھوں کہ نہ دیکھوں

    اے حسن لب بام میں کچھ سوچ رہا ہوں

    اپنے دل بیتاب سے میں خود ہوں پریشاں

    کیا دوں انہیں الزام میں کچھ سوچ رہا ہوں

    میرے لئے محبوب کی زلفوں کی ہوا لا

    اے گردش ایام میں کچھ سوچ رہا ہوں

    تارے سے چمکنے لگے تاریک فضا میں

    ہاتھوں میں لئے جام میں کچھ سوچ رہا ہوں

    اک وہ بھی زمانہ تھا کہ فارغ تھا میں ثاقبؔ

    اب تو سحر و شام میں کچھ سوچ رہا ہوں

    مأخذ:

    غزل اس نے چھیڑی-5 (Pg. 269)

    • مصنف: فرحت احساس
      • ناشر: ریختہ بکس ،بی۔37،سیکٹر۔1،نوئیڈا،اترپردیش۔201301
      • سن اشاعت: 2018

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے