اس لیے خوف اور ہراس نہیں
اس لیے خوف اور ہراس نہیں
کوئی سرمایہ میرے پاس نہیں
ہر جگہ مطمئن کیا خود کو
اب مرا دل کہیں اداس نہیں
چھوڑ دیں اپنی اپنی دنیا کو
اس قدر دونوں بد حواس نہیں
گھر کے پیڑوں سے اڑ گئے پنچھی
چہچہانے کی کوئی آس نہیں
جل رہیں ہیں سبھی کی دیواریں
اب منڈیروں پہ کوئی گھاس نہیں
ایک ہی رنگ ہے محبت کا
یہ یقیں ہے مرا قیاس نہیں
شعر میں نے کہے ہیں جو گوہرؔ
وہ کتابوں کا اقتباس نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.