اس طرح دنیا ملی شکوہ گلہ جاتا رہا (ردیف .. ن)
اس طرح دنیا ملی شکوہ گلہ جاتا رہا
میں سمجھتا تھا مرا تیرے سوا کوئی نہیں
خط نہیں ہوں جس پہ تم راہوں کی تفصیلیں لکھو
اس کے گھر جاؤں گا میں جس کا پتہ کوئی نہیں
ایسا لگتا ہے کہ تو مجھ سے جدا ہو جائے گا
تیرے میرے درمیاں اب فاصلہ کوئی نہیں
ایک دن وہ کھو گیا تھا ایک دن مل جائے گا
آسرا ایسا ہے جیسے آسرا کوئی نہیں
اب تمہیں سچی محبت کا یقیں آ جائے گا
اس بڑے شہر وفا میں بے وفا کوئی نہیں
میں پیمبر تو نہیں لیکن مجھے احساس ہے
ان برے لوگوں میں بھی مجھ سے برا کوئی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.