اس طرح پی کے وہ شراب چلے
اس طرح پی کے وہ شراب چلے
جوش میں اپنے جیسے آب چلے
یوں وہ پردے میں پھرتے چلتے ہیں
جیسے بدلی میں آفتاب چلے
اس کے کوچے میں ہونے کو کافر
آج جاتے ہیں شیخ و شباب چلے
اس طرح صبر دل میں آتا ہے
چور جوں پاؤں داب داب چلے
مأخذ:
غالب کا ایک مشاق شاگرد بالمکند بے صبر (Pg. 139)
- مصنف: کالی داس گپتا رضا
-
- ناشر: ساکار پبلیشر، بمبئی
- سن اشاعت: 1992
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.