عشق کی اللہ ری دشواریاں
عشق کی اللہ ری دشواریاں
اک جنوں اور لاکھ ذمہ داریاں
اہتمام زندگی عشق دیکھ
روز مر جانے کی ہیں تیاریاں
عشق کا غم وہ بھی تیرے عشق کا
کون کر سکتا مری غم خواریاں
بے خودی عشق جیسے غم کی نیند
غم کی نیندیں روح کی بیداریاں
اک جنون عشق پر قربان ہیں
حکمت و عرفاں کی سو ہشیاریاں
عشق بھی ہے کس قدر بر خود غلط
ان کی بزم ناز اور خودداریاں
چھوٹ کر رہ جائیں نبضیں عشق کی
سہل ہو جائیں اگر دشواریاں
یہ نیاز آرزو مندی نہ دیکھ
اور کچھ ہیں عشق کی خودداریاں
اک نگاہ بے نیاز عشق تک
حسن کی ہیں سب غلط پنداریاں
اے جوانی اے محبت مرحبا
پھر نہ یہ نیندیں نہ یہ بیداریاں
اختلاج قلب کے دورے نہیں
عشق کی بسملؔ ہیں دل آزاریاں
- کتاب : Kulliyat-e-bismil Saeedi (Pg. 46)
- Author : Bismil Saeedi
- مطبع : Sahitya Akademi (2007)
- اشاعت : 2007
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.