Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عشق کو کشف کیا حسن کا قائل ہوا میں

سالم سلیم

عشق کو کشف کیا حسن کا قائل ہوا میں

سالم سلیم

MORE BYسالم سلیم

    عشق کو کشف کیا حسن کا قائل ہوا میں

    اور پھر اپنے لئے کلمۂ باطل ہوا میں

    راس آتی نہیں اب میرے لہو کو کوئی خاک

    ایسا اس جسم کا پابند سلاسل ہوا میں

    سارے اسرار فنا کھلتے رہے صبح تلک

    رات آئینۂ ہستی کے مقابل ہوا میں

    اور پھر میری خموشی میں بھنور پڑنے لگے

    دم رخصت تری آواز کا ساحل ہوا میں

    سہل کرتا رہا جتنا بھی مجھے میرا عدم

    کار ہستی کی طرح اتنا ہی مشکل ہوا میں

    مأخذ:

    واہمہ وجود کا (Pg. 68)

    • مصنف: سالم سلیم
      • اشاعت: 2nd
      • ناشر: ریختہ پبلی کیشنز
      • سن اشاعت: 2022

    مأخذ:

    سبھی رنگ تمہارے نکلے (Pg. 669)

    • مصنف: سالم سلیم
      • اشاعت: First
      • ناشر: ریختہ پبلی کیشنز
      • سن اشاعت: 2017

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے