عشق سے جب مکر گئے ہو تم
عشق سے جب مکر گئے ہو تم
میرے دل سے اتر گئے ہو تم
مجھے الفت کے روبرو کر کے
معتبر مجھ کو کر گئے ہو تم
چاہتیں تو تمہاری سچی تھیں
حد سے پھر کیوں گزر گئے ہو تم
مشکلوں میں گھرا ہوا ہوں میں
جب سے جان جگر گئے ہو تم
رنج و غم دے کے بے پناہ مجھے
چشم نم میری کر گئے ہو تم
تم کو رہبرؔ وہ شخص بھول چکا
ایسے سمجھو کہ مر گئے ہو تم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.