عشق تھا میں تھا شبستاں تھا جنوں سے پہلے
عشق تھا میں تھا شبستاں تھا جنوں سے پہلے
یوں کہاں چاک گریباں تھا جنوں سے پہلے
اب مجھے شہر نگاراں کی طرح لگتا ہے
میں تو اس دشت سے نالاں تھا جنوں سے پہلے
سرخ رو ہو گئے عشاق کٹا کر سر کو
ورنہ ہر ایک پشیماں تھا جنوں سے پہلے
حق کے عرفان سے آباد ہوا ہے ورنہ
دل مرا شہر خموشاں تھا جنوں سے پہلے
وہ مرے ساتھ کا ارشدؔ ہے تمنائی اب
قیس بھی مجھ سے گریزاں تھا جنوں سے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.