عشق ویران کر کے چھوڑے گا
عشق ویران کر کے چھوڑے گا
مجھ کو بے جان کر کے چھوڑے گا
یہ کرے گا سپرد خاک مجھے
پیار ہلکان کر کے چھوڑے گا
ایسا ماحول کر دیا گھر کا
گھر کو شمشان کر کے چھوڑے گا
میرے استاد کا سبق اک دن
مجھ کو ودوان کر کے چھوڑے گا
ایک دوجے کے خوں کا پیاسا ہوا
کیا ہی انسان کر کے چھوڑے گا
در حقیقت مرا خدا تسلیمؔ
مجھ کو سلطان کر کے چھوڑے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.