Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اتنا نہیں نظر کو ہی بھاتا چلا گیا

سیف دہلوی

اتنا نہیں نظر کو ہی بھاتا چلا گیا

سیف دہلوی

MORE BYسیف دہلوی

    اتنا نہیں نظر کو ہی بھاتا چلا گیا

    وہ شخص میرے دل میں سماتا چلا گیا

    میرے قلم نے خاص تو کچھ بھی نہیں کیا

    جو سو رہے تھے ان کو جگاتا چلا گیا

    لوگوں نے میرا راستہ روکا تھا میں مگر

    پانی کی طرح راہ بناتا چلا گیا

    یارو کمال ہے کہ وہ میرا نہ بن سکا

    لیکن مجھے وہ اپنا بناتا چلا گیا

    اس نے تو میرے راز کو رہنے دیا نہ راز

    میں کس کو اپنا راز بتاتا چلا گیا

    تب تک نظر میں ان کی میں اچھا بنا رہا

    جب تک کی ہاں میں ہاں میں ملاتا چلا گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے