Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اتنی سی زندگی بھی ہے کتنی گراں مجھے

زین رامش

اتنی سی زندگی بھی ہے کتنی گراں مجھے

زین رامش

MORE BYزین رامش

    اتنی سی زندگی بھی ہے کتنی گراں مجھے

    دینا ہے گام گام ابھی امتحاں مجھے

    رستے میں تار تار بکھیر آئے تھے جسے

    لوٹے ہے شام شام وہی داستاں مجھے

    اچھا ہوا کہ جل گئی تنکوں کی کائنات

    اب تو نہ دیں گی طعنہ کبھی بجلیاں مجھے

    حسن فریب میرا مزاج سخن نہیں

    رکھیو معاف اس سے مگر دوستاں مجھے

    آپ آ گئے تو کالی گھٹا بھی برس پڑی

    آتا ہے ورنہ حرف شکایت کہاں مجھے

    قسمت کی بات کہئے کہ یہ وقت کا قصور

    اب مہرباں بھی بن گئے نا مہرباں مجھے

    یہ دھندلا دھندلا نقش یہ یادیں یہ شام غم

    لے جا رہا ہے وقت نہ جانے کہاں مجھے

    یادش بخیر نازشؔ آوارہ چل بسا

    دیوانہ دے گیا ہے مگر دھجیاں مجھے

    مأخذ:

    حریم شوق (Pg. 58)

    • مصنف: نازش سہسرامی
      • ناشر: زین رامش
      • سن اشاعت: 1996

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے