جا رہے ہو تو بڑے شوق سے جاؤ پیارے
جا رہے ہو تو بڑے شوق سے جاؤ پیارے
ورنہ جینے میں مرا ہاتھ بٹاؤ پیارے
تم تو کہتے تھے کہ مجھ سے نہیں بچنے والی
اپنی تنہائی کو تم لاکھ بچاؤ پیارے
ٹوٹ جاتا ہوں میں ہر بار تو حیرت کیسی
ٹوٹ جانا تو ہے تاروں کا سبھاؤ پیارے
جو بھی بن پائے گا ہم سے وہ کریں گے ہم لوگ
کام تم اپنا کرو آگ لگاؤ پیارے
کیسے مرتا ہے کوئی دیکھ رہی ہے دنیا
تم بھی دیکھو مجھے مرتے ہوئے آؤ پیارے
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 80)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.