جانے کتنا کدھر گیا ہوں میں
جانے کتنا کدھر گیا ہوں میں
چار جانب بکھر گیا ہوں میں
عکس بھی اب نظر نہیں آتا
آئنے میں بھی مر گیا ہوں میں
جھریاں پڑ گئی ہیں چہرے پر
کچھ زیادہ سنور گیا ہوں میں
وہ سمندر سسکتا رہتا ہے
جب سے کوزے میں بھر گیا ہوں میں
روشنی خود گھنا اندھیرا ہے
روشنی سے گزر گیا ہوں میں
میری آوارگی کے چرچے ہیں
اب کے شاید سدھر گیا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.