جانتے ہو تم کہ کیا ہے زندگی
جانتے ہو تم کہ کیا ہے زندگی
مسئلہ در مسئلہ ہے زندگی
سوچئے تو اک سہانا خواب ہے
دیکھیے تو اک بلا ہے زندگی
خار ہوں جس پر زیادہ پھول کم
ایک ایسا راستہ ہے زندگی
زہر ہے حق میں کسی کے اور کہیں
چشمۂ آب بقا ہے زندگی
کوئی کچھ تو کوئی کچھ سمجھا اسے
ایک انوکھا فلسفہ ہے زندگی
کون جانے یہ کہاں پر ختم ہو
اک نرالا سلسلہ ہے زندگی
موت کیا ہے محفل عیش و نشاط
محنت و جہد بقا ہے زندگی
مأخذ:
آدمی لہو لہو (Pg. 98)
- مصنف: مقبول احمد مقبول
-
- ناشر: ایجو کیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی
- سن اشاعت: 2011
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.