جاتی نہیں ہے اس کی مہک تک لحاف سے
جاتی نہیں ہے اس کی مہک تک لحاف سے
آئی تھی ایک بار پری کوہ قاف سے
آنکھوں میں روشنی کا سمندر امڈ پڑا
جیسے ہی اس بدن کو نکالا غلاف سے
تجھ کو کبھی بھی میری ضرورت نہیں رہی
مایوس ہو گیا ہوں میں اس انکشاف سے
تجھ سے ہمیں شدید محبت ہے اس لئے
کرتے ہیں اتفاق ترے اختلاف سے
یہ سوچ کر بھی چھت کی مرمت نہ کی ذکیؔ
تازہ ہوا تو آتی رہے گی شگاف سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.