جب اکیلے میں سامنا ہوگا
جب اکیلے میں سامنا ہوگا
سوچتا ہوں کے کیا سے کیا ہوگا
پوچھئے مت ہمارے دل کا حال
جب گلے مل کے وہ جدا ہوگا
آج جی بھر کے دیکھ لے مجھ کو
مدتوں بعد سامنا ہوگا
سب ترے خواب دیکھتے ہوں گے
ایک دیوانہ جاگتا ہوگا
جب مری بات ہو رہی ہوگی
آپ نے بھی تو کچھ کہا ہوگا
کیوں چمن میں دھواں سا اٹھتا ہے
کسی بلبل کا دل جلا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.