جب کبھی وہ قریب ہوتے ہیں
کتنے خوش ہم غریب ہوتے ہیں
آج کل کے رفیق کیا کہنا
اچھے خاصے رقیب ہوتے ہیں
درد دل کا نہیں مسیحا کوئی
ہر مرض کے طبیب ہوتے ہیں
خوش رہیں جو نصیب پر اپنے
چند ہی خوش نصیب ہوتے ہیں
جن کی چپ عرش تک پہونچتی ہے
بے زباں وہ خطیب ہوتے ہیں
قصۂ عشق کیا سنائے کوئی
واقعے یہ عجیب ہوتے ہیں
کیا شعورؔ آپ کی طرح ڈرپوک
سب شریف و نجیب ہوتے ہیں
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 143)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.