Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جب سے میرے باغ میں انگور کے دانے لگے

جمیل عثمان

جب سے میرے باغ میں انگور کے دانے لگے

جمیل عثمان

MORE BYجمیل عثمان

    جب سے میرے باغ میں انگور کے دانے لگے

    مجھ کو دنیا میں ہی جنت کے مزے آنے لگے

    مے کشوں نے ہی نہیں ڈھونڈا مرے گھر کا پتہ

    شیخ صاحب بھی مجھے اب یاد فرمانے لگے

    اک سرور و کیف کا عالم ہے طاری بن پئے

    پیالے سادہ پانی کے بھی مے کے پیمانے لگے

    جگمگا اٹھے ہیں اطراف و جوانب میں دئیے

    شمع محفل کی پذیرائی میں پروانے لگے

    مہ رخوں کی بزم میں شرکت نظر آنے لگی

    اور تصور میں دھنک کے رنگ لہرانے لگے

    طائروں کی چہچہاہٹ سے ہوا یوں دل گداز

    میرے ہم مشرب مجھے نغموں پہ اکسانے لگے

    ہم پہ اک مسحور کن سی کیفیت طاری ہوئی

    اور ہم اس کیفیت میں جھوم کر گانے لگے

    اس طلسم رنگ و بو کے سحر سے نکلے ہیں جب

    ہم کو اکثر دن میں بھی تارے نظر آنے لگے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے