جب تک خدا کی ہم پے عنایت نہیں ہوئی
جب تک خدا کی ہم پے عنایت نہیں ہوئی
حاصل ہمیں زمانہ کی فرحت نہیں ہوئی
جانے گا کیسے عشق کی گہرائیوں کو وہ
جس کو کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی
لوگوں نے ہم کو یاد کیا تب تلک نہیں
جب تک ہماری ان کو ضرورت نہیں ہوئی
تب اوڑھ لی تھی ہم نے بھی چپی کی اک ردا
جب آپ کو ذرا سی بھی فرصت نہیں ہوئی
اظہار آپ سے کیا ہم نے کبھی نہیں
پر یہ بھی سچ نہیں ہے کہ الفت نہیں ہوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.