جب تلک اے دوست میری زندگی چلتی رہے
جب تلک اے دوست میری زندگی چلتی رہے
چاہتا ہوں ساتھ تیرے دوستی چلتی رہے
جس طرح یہ خامشی اب ساتھ چلتی ہے مرے
ٹھیک ویسے ساتھ تیرے ہر خوشی چلتی رہے
چھوڑ کر تم جا چکے ہو پھر بھی ہم زندہ تو ہیں
یعنی کشتی رک بھی جائے پر ندی چلتی رہے
قہقہوں سے رابطہ ہو اور تیرا غم بھی ہو
بارشوں میں بھیگ کر بھی یہ گھڑی چلتی رہے
اتفاقاً گر کہیں وہ مل گئے تو اے خدا
آنکھ نم ہو جائے میری پر ہنسی چلتی رہے
اب تمہارے بعد میری زندگی میں کیا بچا
تیرگی ہی تیرگی ہے تیرگی چلتی رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.