جب تجھے خواب بناتا ہوں تو رو دیتا ہوں
جب تجھے خواب بناتا ہوں تو رو دیتا ہوں
آنکھ پردوں سے ہٹاتا ہوں تو رو دیتا ہوں
اس قدر دل میں نمی ہے کہ ٹھہرتا ہی نہیں
ذہن پر چاند اگاتا ہوں تو رو دیتا ہوں
خامشی اتنی زیادہ ہے دیار دل میں
شور کے پاس بھی جاتا ہوں تو رو دیتا ہوں
اس طرح میرے لئے کھڑکی کھلی رہتی ہے
اک گلی چھوڑ کے جاتا ہوں تو رو دیتا ہوں
اس طرح تم بھی بسی ہو مری دانائی میں
جب کبھی آرٹ بناتا ہوں تو رو دیتا ہوں
ان قبیلوں میں محبت بھی نہیں اگتی ہے
جب اسے دیکھنے جاتا ہوں تو رو دیتا ہوں
پھر اسی سمت سے کچھ تازہ ہوا آتی ہے
جس طرف دشت کو جاتا ہوں تو رو دیتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.