جب ذکر وفا آئے
جب ذکر وفا آئے
دل کیوں مرا گھبرائے
یہ رات کی خاموشی
باتیں تری دہرائے
پھر خود کو میں بھولا ہوں
پھر یاد کوئی آئے
جو تجھ کو گنوا بیٹھا
اپنے کو وہ کیا پائے
کچھ اور بڑھی دوری
جب جب وہ قریب آئے
ہے کون سوا تیرے
اس دل میں جو بس جائے
قسمت یہ کہاں دانشؔ
کوئی مرا ہو جائے
مأخذ:
احساس کے زخم (Pg. 22)
- مصنف: پرہلاد رائے دانش
-
- ناشر: فنکار انٹرنیشنل پبلشرز، نئی دہلی
- سن اشاعت: 2003
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.